کراچی میں یوم عاشور کے موقع پرگرین لائن بس سروس آج سے تین دن کے لیے بند رہے گی۔
گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے تین دن تک یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نمودار ہوتا ہے۔
یوم عاشور پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گرین لائن بس سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور اور ملتان میں نو اور دس محرم کو میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔ لاہور میں 9 محرم الحرام کو میٹرو بس جزوی طور پر بند رہے گی۔9محرم الحرام کو ایم اے او کالج تک سروس چلائے جائے گی۔
10محرم الحرام کو میٹرو بس سروس مکمل بند رہے گی۔ اورنج لائن ٹرین یوم عاشور پر چلتی رہے گی۔
ملتان میں میٹرو بس سروس 9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل بند ہوگی۔ میٹرو بس سروس کی آج سہولت شہر بھر میں جاری ہے۔