کامن ویلتھ گیمزمیں شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل میں میڈل نہ جیت سکے۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ۔
شجر عباس 200 میٹر ریس میں آخری نمبر پر آئے۔فائنل ریس میں آٹھ ریسرز نے حصہ لیا ۔شجر عباس نے 200 میٹر کا فاصلہ اکیس اعشاریہ سولہ سیکنڈز میں طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلرز شریف طاہر نے سلور، علی اسد نے برونز میڈل جیت لیا
ریس میں ٹرینڈا اینڈ ٹوبیگو کے رچرڈز جیریم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔انگلینڈ کے ایتھلیٹ نے سلور اور گھانا کے ایتھلیٹ نے برونز میڈل اپنے نام کیا.
شجر عباس وہ پہلے پاکستان ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز 200 میٹر سپرنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔