انتہا پسندی تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے، جسٹس ثاقب نثار


بیجنگ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ باہمی تعاون سے دہشت گردی جیسے مسائل کا حل نکالنا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم رکن ملکوں کے سپریم کورٹس سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی اورعالمی امن کیلئے بین الاقوامی سطح پر عدلیہ کا تعاون بہت ضروری ہے اس لئے شنگھائی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کو عدلیہ میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی عدلیہ میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہوگا، انتہا پسندی اس وقت تمام ممالک کے لئے سیکیورٹی خطرہ ہے کیونکہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس کے مقابلے کے لئے مشترکہ پالیسیاں، قوانین  اور معلومات کا تبادلہ ہمارے ہتھیار ہیں۔


متعلقہ خبریں