آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی پاکستان کے لیے کی جانے والے کاوش کے نتیجے میں پاکستان کے لیے اچھی خبر جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب، شیڈول جاری

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے جلد قرض کی وصولی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں