اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر سے استعفٰی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفٰی مانگنا چاہیے۔
عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔عمران خود تو انشا اللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 4, 2022
انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خا ن نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔
خیرات کے نام پر فنڈز کو سیاست میں استعمال کرنا کیسا ہو گا، مصدق ملک
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خود تو انشا اللہ جائے گا مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔