حکومت نے میرا گھر میرا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کے اجرا کی منظوری دےدی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو سرکلر جاری کردیا ہے، حکومت نے30 جون 2022 تک منظور شدہ درخواستوں پر قرض فراہمی کی اجازت دی ہے۔
نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ: وزیراعظم کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
سرکلر کے مطابق تمام بینکوں سے کہا گیا ہے کہ اسکیم کی شرائط،قانونی تقاضے پورے کرنے والے کسٹمرز کو قرضہ کی رقم جاری کرے۔
حکومت اسکیم پر نظرثانی کےبعد نئی شرائط وضوابط جاری کرے گی۔