اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی نے شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا، اسفندیار ولی
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پوری قوم کا اثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس کرپشن کے پیسے نہیں ہیں۔ فیصلہ پڑھ کر لگتا ہے الیکشن کمیشن کو اپنے افسران کے لیے ایک لیگل ٹریننگ سیل بنانا چاہیے۔
بیرون ملک پاکستانی پوری قوم کا اثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس کرپشن کے پیسے نہیں بلکہ شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی۔ فیصلہ پڑھ کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کو اپنے افسران کہ لئے ایک لیگل ٹریننک سیل بنانا چاہیے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 2, 2022