پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے چیف الیکشن کمشنر لگایا کس نے تھا؟ دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افہام وتفہیم کیلئے اس وقت کی اپوزیشن نے اس کی حمایت کی تھی، پی ٹی آئی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی، آئین کسی کو پسند نہیں ہے تو کیا قرارداد سے معاملہ حل ہو سکتا ہے؟
فیصلہ کرلیں، اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ خورشید شاہ
ان کا کہنا تھا کہ عارف نقوی کا معاملہ نیا نہیں لیکن یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکہ پہنچا ہے، ان سے متعلق جو بھی فیصلہ آتا ہے اس پر قوم کو یقین کرنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔