جو رہی سو بے خبری رہی: بارش متاثرین کو کھانا نہیں ملتا، وزیراعلیٰ بلوچستان بے خبر نکلے

جو رہی سو بے خبری رہی: بارش متاثرین کو کھانا نہیں ملتا، وزیراعلیٰ بلوچستان بے خبر نکلے

کوئٹہ: وزیراعظم سے جب دورہ بلوچستان کے دوران بارش متاثرین نے شکایت کی کہ انہیں کھانا تک فراہم نہیں کیا جاتا ہے اور ان لوگوں کو کھانا منگوانے کے لیے بھی کسی کو بھیجنا پڑتا ہے تو میاں شہباز شریف نے اس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آج سے تمام متاثرین کو کھانا فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم کی بلوچستان کے متاثرین بارش کی امداد کیلئے مقامی و عالمی تنظیموں سے تعاون کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ یہاں آنے پر سب چیزیں سامنے آئی ہیں وگرنہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ تمام متاثرین کو ایک ماہ تک کا راشن دیا گیا ہے جو نہیں دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسی وقت چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افراد کو فی الفور معطل کر کے شفاف طریقے سے اس ضمن میں انکوائری کرائی جائے۔

پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 85 افراد جاں بحق،4لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ زیر آب

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متاثرین سے ملاقات کے دوران اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ متاثرین بارش کے لیے قائم کیے جانے والے میڈیکل کیمپوں میں ریکارڈ تک موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں