سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنےوالوں کوبتانا چاہتا ہوں آٹے اورگھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ مذاق کے مترادف ہے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ کی کہ مولانا فضل الرحمان کےدھمکی آمیزبیان مزید انتشارپیدا کریںگے، چاکلیٹ بیچنےوالوں کوبتانا چاہتا ہوں آٹے اورگھی کا قحط پڑنے والا ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں لیکن غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے، خام مال پرپابندی سے برآمدات 25فیصد کم ہوگئی ہیں، 38 فیصد مہنگائی سے فارن ریزروکم ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افراط زرہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہوجائے گا، اگرہمت ہے تووزراء پی ڈی ایم اجلاس کی بجائے عوام میں جا کراپنی صفائی پیش کریں، ہرمہینے 200 فیکٹریاں بند ہورہی ہیں 100فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔
خام مال پر پابندی سے برآمدات 25٪ کم ہو گئی ہیں۔جب 38٪ مہنگائی بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہونگے،تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔اگر ہمت ہے تو وزراء PDM کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں 100٪ کرائم بڑھ گیا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 1, 2022