کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق، 656 کیسز رپورٹ


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 611 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 656 افراد میں کورونا  کی تشخیص ہوئی۔


ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.35  فیصد رہی  جبکہ  کورونا کے شکار 171 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔


متعلقہ خبریں