جدید تربیتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، نیول چیف


کراچی: چیف آف  نیول اسٹاف ایڈ مرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ضرورت کے مطابق مغرب کا طریقہ کار اپنانا چاہیے۔

پاک بحریہ کے زیراہتمام ٹریننگ سیمینار کے دوسرے سیشن  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں وقت کے ساتھ  ساتھ نہ صرف ٹیکنالوجی بدل رہی ہے بلکہ اس میں جدت بھی آ رہی ہے اس لیے ہمیں بھی ضرورت کے تحت اپنے تربیتی نظام کو بہترکرنا ہوگا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیمینار کا مقصد پاک بحریہ کے تربیتی اداروں کے طریقہ کار کو جدید دور کے تقاضوں سے ہمکنار کرنا تھا جبکہ پروگرام میں پاک بحریہ کے تربیتی یونٹس میں جاری موجودہ تربیتی نظام پر تحقیقی مقالے بھی پیش کیے گئے تاکہ اس نظام میں مزید جدت لائی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اس طرح کے سیمینارز کے ذریعے تریبتی طریقہ کار کو جدید بنانے کے نئے مواقع ملتے ہیں۔


متعلقہ خبریں