ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار5 سو روپے کے اضافے سے ایک لاکھ60ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ37 ہزار 603 روپے ہو گئی۔
فی تولہ قیمت میں 8ہزار5سوروپےاضافہ ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں بھی آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔ڈالر 3 روپے 98 پیسے مزید مہنگا ہو کر 240 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 3 روپے 98 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 240 روپے پرٹریڈ ہورہا ہے۔