انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 240 روپے پر جاپہنچا

Dollar rates

ڈالر3 روپے 98 پیسے  مزید مہنگا ہو کر 240 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک میں  ڈالر  ایک ہی دن میں 3 روپے 98 پیسے  مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 240 روپے پرٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ 10 کاروباری روز میں امریکی ڈالر 30 روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2.30 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ درآمدی بل بڑھنے کی وجہ سے بڑھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے مقابلے جون میں تیل کا درآمدی بل 33 فیصد اضافے سے 2.90 ارب ڈالر رہا۔

پاکستان میں  گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں  حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے  اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال  نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں