سونے کا سکہ کرنسی کے طور پر متعارف


زمبابوے نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سونے کا سکہ کرنسی کے طور پر متعارف کروادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، زمبابوے کے مرکزی بنک نے منگل کے روز سونے کا سکہ کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔

زمبابوے میں سالانہ مہنگائی کی شرح 190 فیصد سے بھی زاہد ہوگئے ہے جس کے باعث رواں ماہ مرکزی بنک نے شرح سود میں 200 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

زمبابوے: ہاتھی نے باپ کو بیٹے کے سامنے کچل دیا

بین الاقوامی مارکیٹ ریٹ پر ہر سکے کی قیمت ایک اونس سونے کے علاوہ پیداواری لاگت کی 5% ہوگی۔ایک اونس کی قیمت تقریبا 1,824 ڈالر ہے۔

زمبابوے کے مرکزی بینک  کے حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اور دکانوں میں سکے کے استعمال کو ممکن بنایا جائے گا۔سکے کو موسی-او-تونیا کے نام سے پکارا جائے گا جس کا مطلب ہے دھواں جو گرجتا ہے اور اس پر نشان زمبابوے اور زامبیا کی سرحد پر وکٹوریہ آبشار کے حوالے سے ہے۔


متعلقہ خبریں