اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ایک خودمختار پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کل شام بے ساختہ باہر آنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قوم نے سپریم کورٹ کے آئین کو برقرار رکھنے والے فیصلے کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران اتحاد کا پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ آج رات 10 بجے عوام سے خطاب کروں گا اور عوام کو ایک خودمختار پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا۔
I want to thank the nation for coming out spontaneously last evening in support of the SC decision upholding Constitution & the Law. Tonight I will address our people at 10:00pm giving them our way forward for a sovereign Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2022