آج شام اللہ کا شکر ادا کریں گے، کامیابی کا جشن منائیں گے، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر طرح کی دھمکیوں اور بد کلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری شب دو بجے منعقد ہو گی

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔


انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں علی ظفر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے خلاف بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی مشکور ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ کل (آج ) شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کو فوری دفتر چھوڑنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے اپنے ٹویٹ بیان میں شکر اللہ شکریہ عوام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں