وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے،حکمران اتحاد


حکمران اتحاد نےفل کورٹ  کی جانب سے وزیر اعلی ٰپنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حکمران اتحاد کے متفقہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت معاشی دیوالیہ پن کے خطرات کی صور ت میں ادا کررہےہیں۔‎عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

حکمران اتحاد نے کہا ہے کہ ‎عمران خان کا مقصد احتساب سے بچنا، کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔‎آئین نے مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ میں اختیارات کی واضح لکیر کھینچی ہوئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہر فورم اور ہر میدان میں تمام اتحادی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گی۔تمام اتحادی جماعتیں فسطائیت کے سیاہ اندھیروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔


متعلقہ خبریں