آج رات پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں، بتائیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج رات پر امن احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب بتائیں کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد عوام سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ آج رات سب اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، زرداری عوام سے ڈرتے ہیں اور چوری کے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں، یہ لوگ سیاستدان نہیں مافیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی جو فیصلہ کرتی ہے سب کو قبول کرنا ہوتا ہے، چودھری شجاعت حسین کا خط کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، چودھری شجاعت حسین کے خط کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں، عوام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری شجاعت کے خط نے پانسہ پلٹا، آصف زرداری کا جادو چل گیا

سابق وزیراعظم نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس پر حیرت ہوئی، جمہوریت کی ایک بنیاد ہوتی ہے اور وہ اخلاقیات ہے، ساری قوم کے سامنے میں سندھ ہاؤس میں منڈی لگی، سندھ ہاؤس میں سیاستدانوں کی خرید و فروخت ہورہی تھی، ارکان اسمبلی بکریوں کی طرح بک رہے تھے، سندھ ہاؤس میں بھی اہم کردار آصف زرداری تھا، آصف زرداری بیرونی سازش کا حصہ بنا اور شریفوں کو ساتھ ملایا، سینیٹ کے الیکشن میں بھی سینیٹرز کو خریدا گیا، پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں اخلاقی طاقت ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پرامن احتجاج کیا، ہمارے پرامن احتجاج پر ظلم کیا گیا، سب سے کرپٹ ترین لوگو ں کو ہم پر مسلط کیا گیا، 11 سوارب روپے کے کیسز معاف کروائے گئے، ضمنی انتخابات کیلئے مہم چلائی اور بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں معیشت کی ایسی تباہی پہلے نہیں ہوئی، ڈالر 230 روپے تک پہنچ گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، آصف زرداری 30 سالوں سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والا ڈی سیٹ بھی ہو گا، عمران خان دھمکیاں نہ دیں، وزیر داخلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب میں نےلیٹرلکھا تواسے رد کردیا گیا تھا، ڈپٹی اسپیکرکو شرم نہیں آتی؟
ووٹ ڈال دیئے گئےاوراس نے دوسرے کوجتوا دیا، جمہوریت میں اس طرح کا مذاق ہوتا ہے؟ یہ جمہوریت نہیں، یہ لوگ اس ملک کولوٹنے آتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا لوگ اس فیصلے کو مان جائیں گے؟


متعلقہ خبریں