لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل شبیر نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی سبطین خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں پولیس داخلے کو روکا جائے، پرویز الہی کی سپریم کورٹ میں درخواست
عدالت نے حکم دیا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے اور طلبی پر ہی پولیس اندر جا سکے گی۔
واضح رہے کہ پولیس کو پنجاب اسمبلی میں روکنے کے لیے اسپیکر پرویز الہیٰ کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔