ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب یو اے ای میں منعقد ہو گا

ایشیا کپ (Asia Cup)

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ شائقین دعائیں مانگنے لگے


لاہور: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہو گا۔

سری لنکا کوایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے ڈیڈ لائن مل گئی

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای میں کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگست اور ستمبر کے درمیان یو اے ای میں بارشیں نہیں ہوتی ہیں لہذا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یو اے ای میں منعقد ہو گا۔

صدر بی سی سی آئی سورو گنگولی کے مطابق ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیانی عرصے میں یو اے ای میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا میزبان ملک سری لنکا ہی ہوگا۔

ایشیا کرکٹ کپ:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آئندہ ماہ ہو گا

واضح رہے کہ معاشی بحران کے باعث سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے سے معذرت کر لی ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ چند روز میں ایشیا کپ کی یو اے ای منتقلی کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔


متعلقہ خبریں