دوست ملک ایک ارب ڈالر سے زائد کی آئل فنانسنگ کرے گا، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوست ملک ایک ارب ڈالر سے زائد کی آئل فنانسنگ کرے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال میں 80 ارب روپے کی درآمدات ہوئیں اور گزشتہ ماہ 74 لاکھ ڈالرزکی درآمدات ہوئیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں کوشش رہی کہ درآمدات کو کم کریں اور درآمدات زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ روپے پر دباؤ زیادہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک ایک ارب 20 لاکھ ڈالرزکی آئل فنانسنگ کرے گا۔ گاڑیوں اور موبائل فونزکی درآمد پر پابندی سے فائدہ ہوا۔

آئی ایم ایف کے معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہو چکا ہے اور اس میں کوئی خلل نہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری پی ٹی آئی اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کا الزام

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ ہو گئے ہیں اور ہم نے دو ماہ میں درآمدات میں کمی کرنے کی کوشش کی اور درآمدات میں کچھ پابندیوں سے فائدہ ہوا ہے۔ جولائی میں 2.609 ملین درآمدات پر خرچ ہوئے

انہوں نے کہا کہ معیشت اچھی چل رہی ہے اور آج ملک میں 60 دن کا ڈیزل موجود ہے جبکہ ڈالر سب کرنسیوں سے بڑھ گیا ہے۔ سرمایہ کار ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتا ہے۔ روپیہ کی قدر میں کمی کی وجہ سیاسی ہلچل بھی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں استحکام کے ساتھ مزید سرمایہ کاری ملک میں آئے گی۔ گندم اور چینی کی فصل رواں سال بہتر ہوئی ہے اور یوریا کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے 2 لاکھ ٹن درآمد کرنے کی اجازت دی۔ 5 لاکھ ٹن گندم پہلے خریدی تھی اور آج 3 لاکھ ٹن مزید لینے کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں