مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی اپنی 5 نشستیں ہار گئی،گیلانی


ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے۔

اب نیا پاکستان بننے جارہا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر مشاورت کی گئی۔

سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور حالات کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی، پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جو پی ٹی آئی کی تھیں، اس نے 15 سیٹیں جیت لیں اور اپنی ہی پانچ سیٹیں ہار گئی۔

سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے بہت اچھی مہم چلائی، ہم 20 سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے، پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے۔

ن لیگ کی شکست: کارکنان نے منحرفین کو قبول نہیں کیا، جان نہیں لڑائی، مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا، الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔


متعلقہ خبریں