تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ پہلے سیاست پھر معیشت ٹھیک کریں گے،شہباز شریف استعفیٰ دیں اور الیکشن کرائیں۔
اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بڑی مہربانی کی ہے اوروہ اس کا شکر ادا کریں گے، عمران خان نے اچھی مہم چلائی،ابھی کور کمیٹی کا اجلاس ہے آئندہ لائحہ عمل اسی میں طے کریں گے،ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اہم ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اصولی طور پر شہباز شریف کو استعفیٰ دینا اور نئے انتخابات کا اعلان کردیناچاہیے،جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوتی معیشت کیسے ٹھیک کریں گے۔
پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے،پہلے ہمیں سیاسی استحکام لانا ہے، ن لیگ والے جلد از جلد الیکشن کا اعلان کریں۔