کے پی میں عمران خان نے مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا کی، شہباز شریف

شہبازشریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش میں ہنڈی کے ذریعے پیسے منتقل کرنے کا انکشاف | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے اُنہیں لٹکانا چاہیے، ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے آج تک تبدیلی نہیں لاسکے۔

جھنگ میں شہباز شریف نے حویلی بہادرشاہ پاورپروجیکٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ( کے پی ) کو بجلی میں خود کفیل بنانے کا اعلان کرنے والے پانچ سال میں ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہ کرسکے، عمران خان نے کہا تھا خیبر پختونخوا کو بجلی میں خود کفیل بنا دوں گا لیکن وہاں مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی کیونکہ 80 میگا واٹ بجلی کا پلانٹ ایم ایم اے نے لگایا تھا جو خراب ہو گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف نے خود 73 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا تو اس طرح مائنس 6 میگا واٹ بجلی ہی باقی بچتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حویلی بہادر شاہ پروجیکٹ پاکستان میں گیس سے چلنے والا سب سے بڑا پاور پروجیکٹ ہے، 66 سالوں میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور گزشتہ پانچ سالوں میں ہماری حکومت نے دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، صرف پنجاب سے نیشنل گرڈ میں 5000  میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پہلے امریکہ کی کمپنیاں اور اب چائنہ کی کمپنیاں پنجاب میں پاور پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں، فیصل آباد سے رواں سال دسمبر تک 40  میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں