کراچی، کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمارجاری

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں 10 جولائی رات نو بجے سے 11جولائی رات نوبجے تک بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی میں سب سے زیادہ 231 اعشاریہ 75ملی میٹر،ضلعی شرقی میں 203اعشاریہ 3ملی میٹر جب کہ ضلع کورنگی میں 191ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 129اعشاریہ 8ملی میٹر، ضلع جنوبی میں 132ملی میٹر جب کہ ضلع ملیر میں 98ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  ضلع غربی میں 53اعشاریہ 9ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں