مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا عوام انہیں ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے صوبہ پنجاب میں قائم ن لیگ کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عوام ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

پنجاب حکومت کا سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ کیا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی انسٹالڈ کیپسٹی 41 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے جب کہ پیک لوڈ 27 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال8000 میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا


سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا کہ پہلے ہی 14 ہزار میگا واٹ زائد انسٹالڈ کیپسٹی ہے جن کی کیپسٹی پیمنٹس عوام بھر رہے ہیں۔

کراچی والوں کیلئے بری خبر ! بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے ارسطو کو سیانا بندہ مشہور کیا ہوا ہے اس کا یہ حال ہے، باقیوں کا بیڑہ کتنا غرق ہو گا اندازہ کریں؟


متعلقہ خبریں