شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حمزہ شہباز نہیں، پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں،انہیں ہی ووٹ دیں گے، چودھری شجاعت

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملک اور پنجاب کی صورتحال پر گفت و شنید کی۔ سیاسی مبصرین ہونے والی ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا، پرویز الہیٰ

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ بیان دیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چودھری پرویز الٰہی ان کے امیدوار ہوں گے اور وزیراعظم کے صاحبزادے و وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو انہوں نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا تھا۔

چودھری شجاعت کے بھائی نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا: طارق بشیر چیمہ نے خاندان تقسیم کردیا، وجاہت حسین

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کی جانب سے سابق وزیراعظم کے بیٹوں پرشدید الزامات عائد کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں