بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی8 روپے فی یونٹ مہنگی

نیپرا

حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی۔ بجلی مزید 7 روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی، نیپرا نے منظوری دے دی۔

فیول ایڈجسٹنمںٹ کی مد میں اضافے کا اطلاق مئی کے بلوں پرہوگا۔ چیئرمین نیپرا نے کہاکہ بجلی نہ بنائیں تو لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ بنائیں تومہنگی ہے۔اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پرپلانٹس نہ لگائیں۔

نیپرا میں سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخوست پر سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں7روپے96 پیسےاضافہ کی درخواست کی۔ چئیرمین نیپرا نے پوچھا کہ مہنگے فیول کم استعمال کیا گیا پھراتنا اضافہ کیوں مانگا جارہا ہے؟

سی پی پی اے حکام نے بتایاکہ عالمی سطح پرفیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پرکوئلہ بھی بہت زیادہ مہنگا ہوا۔۔موجودہ ملکی حالات میں ایل این جی کارگوزخریدنا ناممکن ہے۔

چیئرمیں نیپرا بولے ہم کچھ کریں توبھی پھنسیں۔۔اگر سستی نیوکلیئر توانائی نہ حاصل ہوتی تو ٹیرف بہت زیادہ بڑھانا پڑتا۔ سی پی پی اے نے کہا کہ پہلے ہی کیپیسٹی ٹریپ ہے مزید بجلی نہ پیدا کی جائے۔ سی پی پی اے مخالفت نہ کرتی تو آج سستی قابل تجدید توانائی حاصل ہوتی۔۔مہنگے درآمدی فیول کے باعث صارفین کو ریلیف نہیں دے سکتے۔دو ہی حل ہیں یا لوڈ شیڈنگ کریں یا مہنگی بجلی پیدا کریں۔آج ہم نے سماعت کی حتمی فیصلہ چند دن بعد جاری کریں گے۔

نیپرا نے سماعت کے بعد 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں