نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں، اعظم نزیر تارڑ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کوحفاظتی ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے، بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔

چور ڈاکو کا بیانیہ پٹ گیا ،سیاسی مستقبل ختم، عمران خان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،مریم نواز

وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا آئینی کردار آئین پاکستان میں وضع کردہ ہے،تحریک انصاف نے انتخابی قوانین بلڈوز کروا کے کروائی گئیں،نیب کی ترامیم وہی ہیں جو تحریک انصاف نے دی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم پر تحریک انصاف کا ہی بل 7 ماہ سے التوا کا شکار تھا، صدر مملکت نے بل منظوری کے باوجود واپس بھجوا دیا،انہیں 70 فیصد ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

وزیر قانون نے کہا کہ نیب ایک آمر کا بنایا ہوا قانون ہے، یہ ترامیم بہت پہلے ہونی چاہیے تھیں، پی ٹی آئی نے یہ ترامیم نومبر 2021 میں آرڈیننس کے ذریعے کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت کے خاتمے تک چیئرمین نیب کو ساتھ رکھنا چاہتی تھی، ہم نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ختم کرنے کی ترمیم کی،سپریم کورٹ نے کئی بار نیب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، نیب 3،3سال کیس چلا کر پھر معذرت کر لیتا ہے۔


متعلقہ خبریں