عمران خان کی پریس کانفرنس منسوخ،اب قوم سے خطاب کریں گے


چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آج شام ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ ہو گئی، عمران خان اب عوام سے خطاب کریں گے،  جس میں نظامِ احتساب دفن کرنے کوشش پر گفتگو کریں گے۔

پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین عمران خان  آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

یاد رہے دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 درخواست گزار  اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دوران سماعت  بتایاکہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر اندازکیا گیا ہے۔ ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں،  پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔

فنانشل ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو ڈونرز کی نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں ۔13ممالک سے فنڈنگ ہوئی لیکن اسکروٹنی کمیٹی کو نہیں بتایا گیا۔2013کے ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس 8 سال زیر سماعت رہا۔


متعلقہ خبریں