وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

فائل


سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ،سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

بلاول خوش نصیب نوجوان ہیں بیت اللہ کا دروازہ ان کیلئے کھولا گیا، آصف علی زرداری

ان کا کہنا تھا کہ انوکھے لاڈلے کی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے ، یہ ہماری کب سنتے ہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے ، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔


متعلقہ خبریں