حکومت سندھ کی ڈیڈ لائن گزر گئی: شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند نہ ہوئیں


کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور دکانیں بند کرنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن دیے گئے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

توانائی کی بچت، ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور چھوٹی بڑی دکانیں کھلی ہوئی ہیں البتہ کئی مقامات پر پولیس نے پہنچ کر دکانیں بند کرانے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور چھوٹی بڑی دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم آج ہی دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کرنے کا پہلا دن ہے۔

واضح رہے کہ تاجر اتحاد نے شہر قائد میں مارکیٹیں 9 بجے بند کرنے کے فیصلے کو لوڈ شیڈنگ سے مشروط قرار دیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

تاجر اتحاد نے واضح طور پر کہا ہے کہ کراچی میں اگر دن کے اوقات میں لود شیڈنگ نہیں کی جائے گی تو رات 9 بجے مارکیٹیں بند کردیں گے۔

تاجر اتحاد کے مطابق اگر لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال برقرار رہتی ہے اور دن کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنا مشکل ہو جائے گا۔

حکومت نے توانائی کے شعبے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ بڑے شاپنگ مالز تو بند کیے جا سکتے ہیں لیکن چھوٹی مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنا مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں