حکومت تبدیلی کے سازشی کردار بےنقاب ہونے چاہیئیں، فواد چودھری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تبدیلی کے سازشی کردار بے نقاب ہونے چاہیئیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہیئیں۔ اب تو کئی منحرف اراکین بھی وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں کہ انہیں کیسے تحریک انصاف چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کی بخیے ادھیڑ دیئے اور عام آدمی مہنگائی کے ایک عفریت کا سامنا کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں