پاکستانی سفیر کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات


امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ  پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس بنیادیں قائم کرنے  کے خواہش مند ہیں۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس  کا دورہ کیا اور  امریکی  صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

صدرجوبائیڈن نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

پاکستانی سفیر نے روایتی فوٹو سیشن میں شرکت کی ۔دیگر ممالک کے46 سے زائد سفیر بھی روایتی فوٹو سیشن میں موجود تھے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔

کورونا کے باعث کئی سفیر ایک سال سے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے منتظر تھے۔مسعود خان 25 مارچ کو واشنگٹن پہنچے تھے اور  اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں