بھارت کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے سازش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوتا ہے، میجر جنرل بابر افتخار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے سازش کی گئی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے موجودہ اجلاس پر بات نہیں کرنا چاہوں گا، اس معاملے پر اپنے ادارے کے کردار پر بات کروں گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2019 میں حکومتی درخواست پر آرمی چیف کی ہدایت پر ایک خصوصی سیل قائم کیا، اس سیل نے 30 سے زائد مختلف محکموں، وزارتوں کے درمیان کو آرڈینیشن قائم کی، سیل نے دن رات کام کر کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر ایک مؤثر ایکشن پلان بنایا۔

انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں نے اس لائحہ عمل پر کام کیا، اس لائحہ عمل کی وجہ سے قانون سازی ہوئی،ہم نے 27 میں سے 26 پوائنٹس پر عملدرآمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان قوانین کی وجہ سے پاکستان نے 58 ارب روپے ریکور کئے،یہ سب آرمی چیف کی ہدایت پر ہوا۔


متعلقہ خبریں