اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، جب لوٹا راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہے تو پارلیمنٹ ختم، جمہوریت بھی ختم۔
فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، شاید ہی کوئی مثال دنیا میں ملے: مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلے کو دودھ کی حفاظت پر بیٹھا دیا گیا ہے، ان کے اوپر ایف آئی اے کے کیسز تھے، ان کے ہوتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ بلاول اور فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیا ہم نے کوئی پکڑ دھکڑ نہیں کی، میں نے تو انہیں کھانا اور کنٹینر دینے کی پیشکش بھی کی، یہ جب سے اقتدار میں آئے ہیں ملک کا سارا نظام تباہ کر رہے ہیں،یہ اقتدار میں رہ گئے تو ملک کو وہ نقصان پہنچائیں گے جو دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا، پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن لگانے کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا، اگر لاک ڈاون لگاتا تو مزدور کیا کرتا؟ دباؤ ڈالنے والوں سے پوچھا لاک ڈاون لگایا تو غریب کھانا کہاں سے کھائے گا؟ چین نے جہاں لاک ڈاؤن لگایا وہاں گھروں میں کھانا پہنچایا گیا،کہا گیا کہ عمران خان لاک ڈاؤن نہیں لگا رہا تو اس پر مقدمہ درج کراؤ۔
حکومتیں برخاست کی جائیں، ادارے کتنا عرصہ اور غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟ فواد چودھری
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج دنیا اعتراف کررہی ہے کہ ہم نے بہتر اقدامات کیے، بھارت نے لاک ڈاؤن لگایا تو بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، کورونا کے دوران ہم نے انڈسٹری کو چلنے دیا، کورونا کے دوران عوام کو احساس کیش پروگرام کے تحت رقم فراہم کی گئیں۔
حکومتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ ایک دوسرے کے خلاف لڑتے تھے ایک دوسرے کو چو رکہتے تھے، امریکہ نے ان کو ہم پر مسلط کیا ہے، جہاں ان کا پیسہ ہے ادھر ان کی ڈوریاں پڑی ہوئی ہیں، ہم روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کا معاہدہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے فائدے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، آئی ایم ایف کا ہم پر بھی پریشر تھا لیکن ہم نے عوام کے حق میں فیصلے کیے، ہم نے بجلی بھی 4 روپے فی یونٹ سستی کی، موجودہ حکومت نے دو ماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سال سے زیادہ مہنگائی کر دی، جب 60 روپے 3 مہینے میں پیٹرول کی قیمت بڑھائی تو ان کی حقیقت سامنے آئی۔
پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں پھربڑھنے والی ہیں،اب مسئلہ پاکستان کی معاشی بقا کا ہے، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب اور مہنگائی آنے والی ہے، ابھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، انہیں عوام کی نہیں امریکہ کی فکر ہے، اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کی تیاری کریں۔