راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی۔
جب خود وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ ہے تو بلائیں نواز شریف کو پاکستان، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خوش نہیں کرسکی اور یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ لاؤں گا، عمران خان
امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے، غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے۔ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور PAT کے احتجاج دونوں کی میں حمایت کرتا ہوں۔منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2022
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی میں حمایت کرتا ہوں اور منگل کو میں الیکشن کمیشن بھی جاؤں گا۔
مہنگائی کی شرح 23.98 فیصدریکارڈ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی موجودہ حکومت کا ہی دیا ہوا ہے۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نےحکومت کو مہنگائی کم کرنے کا فارمولا بتا دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شیخ رشید نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ سے پہلے ہی پیٹرول، گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد و قدرتی گیس پر بھی پیسے بڑھا دیئے گئے ہیں۔