پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکار فہد مصطفی کے ساتھ کام کرنے میں فرق بتا دیا۔
عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد کے ٹریلر ریلیز کی تقریب کے دوران ماہرہ خان سے سوال ہوا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اور اب فہد مصطفی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، دنوں میں کیا فرق تھا؟
اس موقع پر فہد مصطفی ہنستے ہوئے بولے کہ میں سندھی ہوں، میرے والد سامنے بیٹھے ہیں، شاہ رخ خان پٹھان ہیں ہم میں کوئی بات ایک جیسی نہیں۔
موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، ماہرہ خان
بعد ازاں فلم رئیس میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار نبھانے والی ماہرہ خان نے بتایا کہ شاہ رخ خان ڈانس کے تمام اسٹیپس بہت جلدی یاد کر لیتے ہیں اور بہت اچھے سے نبھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی اداکار میں ایسی چیز نہیں دیکھی تاہم فہد مصطفی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ بھی جلد ہی ڈانس اسٹیس سیکھ کر بہت اچھا نبھاتے ہیں۔