پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم دینے کو تیار ہیں، چینی قونصل جنرل


چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہے اور بطور ہماسیہ پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں انڈرسٹیڈنگ چین فورم کے زیر اہتمام نئے چینی قونصل جنرل کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں موجود شرکا نے پاکستان چائینہ تعلقات سمیت باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، شرکا کی جانب سے پاکستان اور چائینہ کے مابین فری ٹریڈ اور فضائی سفر کی تعداد بڑھنے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دیدی

تقریب سے خطاب میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلاقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دیگر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ چائنہ کو پاکستان میں نئی ٹیکسٹائل، مشنیری، اور جوتا سازی سمیت نئی صنعتیں لگانی چائیں،،جس سے روزگار بڑھےگا۔

مزید بولے کہ ہمسایہ ممالک اور چائینہ کے مابین نومبر دوہزار اکیس میں ایک سو پچیس بلین ڈالر کی تجارت ہوئی جبکہ پاکستان کیساتھ تجارت کا حجم اس سے کم تھا،تاہم چین کو چائیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید درینہ ہوں۔

تقریب میں انڈرسٹیڈنگ چائینہ فورم کے روح رواں ڈاکٹر ظفر الدین مسعود، ورم کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری ، انرجی ایکسرٹ ندیم بابر، سابق سفیر شاہد ملک ،سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد،ماہر معاشیات ڈالکٹر سلمان شاہ ،لاہور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری شیراز حسنات، معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد، صنعتکار شاہد عباللہ، عمر سعید اور فاروق نسیم، اور وسیم آفریدیسینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، سلیم بخاری، عثمان شامی اور تنویر شیزاد سمیت مختلف شعبہ ذندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں