گواہان کو راستے سے ہٹانا اس مافیا کا کام ہے، فرخ حبیب

پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈ کپ جیت چکی: فرخ حبیب

اسلام آباد: سابق وزیر مملکت اور رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گواہان کو راستے سے ہٹانا اس مافیا کا کام ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مافیا نے پورا نظام کرپٹ کر دیا اور آڈیو ویڈیوز سے لوگوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا گیا اور ان پر دباؤ ڈالا گیا، ان کی موت سوالیہ نشان ہے اور آج مقصود ملک کے انتقال کی خبر آئی۔ 10 ہزار روپے تنخواہ لینے والا دبئی میں کیسے گزارہ کر رہا تھا؟

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

فرخ حبیب نے کہا کہ گواہان کو راستے سے ہٹانا اس مافیا کا کام ہے جبکہ ملک کو زرداری اور شریف خاندان نے تباہ کر دیا اور مریم صفدر نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا، بس عمران خان عمران خان۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو چوروں کے حوالے کیا جا چکا ہے اور این آر او ٹو لے کر یہ لوگ بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کیس میں آج تک رسیدیں جمع نہیں کرا سکے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں جبکہ ملک میں لوٹ مار کی سیل لگ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں