قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش ہونے کے بعد اکثریت کی مخالفت پر مسترد کردیا گیا۔

اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں اساتذہ ،طلبہ اور اسٹاف کا ڈرگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان نے ایوان میں یونیورسٹیوں و کالجوں میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش کیا تو حکومت کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل پر غور کیا جا رہا ہے، اسے واپس لیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق ایوان میں بل پیش کرنے کے لیے رائے شماری کرائی گئی تو اکثریت نے اس کی مخالفت کی۔

تعلیمی اداروں میں 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، رپورٹ

قومی اسمبلی میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل پیش کرنے کے خلاف اکثریت نے ووٹ دیا تو اس کے بعد بل مسترد کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں