ملتان کی شدید گرمی میں ون ڈے سیریز:ایک نہیں دو امتحان


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان3 ایک روزہ میچوں کی سیریز8 جون سے ملتان میں کھیلی جائے گی۔ حریف ٹیم سے مقابلے کے ساتھ ملتان کی گرمی سے مقابلہ کھلاڑیوں کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جہاں تقریباً 14 برس بعد انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

ملتان میں ون ڈے سیریز  کے دوران کھلاڑیوں کے لیے سخت موسم میں کھیلنا  ایک چیلنج ہو گا۔ جون کے مہینے میں  ملتان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت عموماً45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں کا وقت شام 4 بجے رکھا گیا ہےتاہم  ملتان شہر میں اس وقت بھی  گرمی کی شدت  میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوتی۔

تاہم کھلاڑی گرم موسم میں بھی بہترین  پرفارمنس دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔  ملتان کے شائقین کرکٹ بھی گرمی کو نظر انداز کر کے سالوں بعد ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز دیکھنے کو بے تاب ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔جبکہ دیگر میچز 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی تاہم سیاسی حالات کے باعث سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں