بجلی بچانے کیلئے ڈھائی دن کی چھٹیاں، خواجہ آصف کا فارمولا


تیل اور بجلی کی بچت کیسے کی جائے؟؟  وفاقی وزیر خواجہ آصف نے فارمولہ بتا دیا، کہتے ہیں موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اوراتوار پوری تعطیل ہونی چاہیے، اورجمعہ کے روز آدھا دن کام کیا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، سڑکوں پہ ٹریفک کم ہو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی.کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا

یاد رہے ذرائع  پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار207 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 190میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگاواٹ ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے تک  جا پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں