لاہور، اسلام آباد سے پہلی حج پرواز مدینہ روانہ


حج آپریشن 2022 کا آغاز ہوگیا۔ لاہور کے بعد اسلام آباد سے بھی پہلی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی، جبکہ ملتان سے پہلی حج پرواز ساڑھے 4 بجے روانہ ہوگی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور ایئرپورٹ سے عازمین کو رخصت کیا،  مجموعی طور پر 32 ہزار عازمین کو 106 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال پانچ ممالک جن میں پاکستان، ملائیشیا ، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں کےعازمین حج کو روٹ ٹومکہ منصوبے کے تحت مملکت لایا جائے گا۔

عازمین حج کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا

روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا امیگریشن ان کے ملکوں میں ہی کرلیا جاتا ہے جب یہ عازمین مملکت پہنچتے ہیں تو صرف بارکوڈ سکین کرکے انہیں بسوں میں سوار کردیاجاتا ہے۔

منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا سامان بھی ان کے ملکوں سے ہی لے لیا جاتا ہے۔ انہیں مملکت آنے کے بعد سامان کےلیے پریشان نہیں ہونا پڑتا۔


متعلقہ خبریں