لانگ مارچ ہوگا، ایم کیو ایم اسی مہینے بولے گی، عمران کیساتھ زیادتی ہوئی، آصف زرداری نے انہیں سیاسی طور پر غرق کردیا: شیخ رشید


 

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جون کا مہینہ بہت اہم ہے، لانگ مارچ ہوگا ، اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے، اس حکومت کے کسی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، استعفیٰ دینے کے فیصلے میں شامل ہوں، ایم کیو ایم اسی جون کے مہینے میں بولے گی، عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پاک فوج سے میرے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

پی ٹی آئی کی عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو فوری ردعمل ظاہر کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر10/ 12 سیٹیں پنجاب سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی جیت لیتی ہے تو حمزہ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 25 مئی کو جو ایکشن لیا گیا وہ پاکستان کی تاریخ کی بد ترین دہشت گری تھی، ملک میں ایک ووٹ کی حکومت ہے، یہ وہ حکومت ہے جو کہتی تھی ووٹ کو عزت دو، ایم کیو ایم ایک مسائل زدہ جماعت ہے، ایم کیو ایم اسی جون کے مہینے میں بولے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آئی ایس آئی کو دنیا کا نمبر ون ادارہ سمجھتا ہوں، کسی غیر ملکی کو ویزہ دینے کیلئے تین ایجنسیوں میں سے ایک کی کلیئرنس ضروری ہے، جس بیوقوف نے یہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر طمانچہ مارا ہے، آصف زرداری نے ان کو لاہور کے لکشمی چوک میں لے جا کر سیاسی طور پر غرق کیا، ن لیگ چاہتی تھی کہ عوام اور فوج کی لڑائی ہو، فوج نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا البتہ رینجر ز نے تھوڑا ہاتھ بھاری رکھا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے، میں اس کو سیاستدان نہیں مانتا جو مذاکرات کے دروازے بند کرے، جس ملک کے وزیرداخلہ پر فرد جرم لگنی ہے لعنت ہے ایسی حکومت پر۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا، وزیراعظم

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 30 جون تک انتظار کریں بہتر فیصلے آجائیں گے، یہ طے ہے کہ اس حکومت نے گھر جانا ہے، اگر عمران خان کی گرفتاری کرنے جا رہیں تو وہ اس کیلئے بھی ذہنی طورپر تیار ہے، عمران خان جلدی الیکشن کی طرف جائے گا اورالیکشن اسی سال ہوگا، عمران خان کو پتہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں کیا تقریرکرنی ہے؟

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں، عمران خان کا اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ ٹھیک ہے، جس اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر گرینڈ لوٹا ہو اس اسمبلی کی کارروائی کون دیکھتا ہے؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ جو جال انہوں نے عمران خان کیلئے بچھایا تھا اس میں وہ خود پھنس گئے ہیں، عمران خان الیکشن کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن کو قبول نہیں کریں گے، اسی سال یہ حکومت الیکشن میں نہ گئی تو ذلیل وخوار ہوگی، جنتی مرضی ویڈیو و آڈیو نکالیں بات اس سے بہت آگے نکل چکی ہے۔

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سو سال کے لیے اتحاد کریں ہمیں کوئی پریشانی نہیں، نواز شریف کب پاکستان آئیں گے یہ سوال شہباز شریف سے کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں