اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ امریکی خوشنودی میں حکمران آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور قیادت آئندہ آنے والے حالات دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک بڑے خطرات سے دوچار ہوا اور ہمیں اپنی ماضی سے سیکھنا ہو گا۔ اکثریت کو سائفر کے آنے بعد اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا اور عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، فواد چودھری
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کا بیان ہے پاک فوج ان کی جان سے زیادہ ضروری ہے اور اگر معیشت مضبوط ہو گی تو ادارے اور فوج مضبوط ہو گی۔ امریکہ کی خوشنودی میں حکمران آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ روابط اور بھارت سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے اور اگر خدانخواستہ نیوکلیئر ملک دیوالیہ ہوتا ہے تو ذمہ دار کون ہوگا ؟