ملک اولین ترجیح ہے،عمران خان نے شہباز شریف کی پیشکش کا مذاق اڑایا، وفاقی وزیر قانون


اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا ہے کہ ملک اولین ترجیح ہے، عمران خان نے شہباز شریف کی پیش کش کا مذاق اڑایا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الٹی میٹم کو سب نے دیکھ لیا ہے اور چند ہزار لوگ ہی عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دور میں معیشت کمزور ہوگئی تھی اور پاکستان صرف روس سے تجارت کرنے پر انحصار نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں، وزیر اعظم تنخواہ نہیں لیتے اور اپنے اخراجات بھی خود ادا کرتے ہیں۔

اعظم نذیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کچھ سرکاری ملازمین ضرور وفد میں ہوتے ہیں اور وفد میں ضروری وزرا کے علاوہ باقی خرچہ خود کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ ملک اولین ترجیح ہے جبکہ عمران خان نے شہباز شریف کی پیش کش کا مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی پارلیمنٹ فلور کا استعمال نہیں کیا جبکہ پارلیمنٹ فلور پر مخالفین میں کبھی کبھی بہتر تعلقات قائم ہو جاتےہیں۔ رانا ثنا اللہ نے بطور وزیر داخلہ اسلام آباد کے شہریوں کی تحفظ کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مضبوط معیشت اور دفاع دونوں اہم معاملات ہوتے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت پر معاملات کو نقصان پہنچتا ہے۔ عدالتی حکم کے آگے کوئی نہیں بول سکتا اور عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے کر بھی دیکھ لیا۔ امید ہے عدالت آگے بھی ماضی کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو آنے کی اجازت دی تو احکامات پر عمل کریں گے اور پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق ہو گی۔


متعلقہ خبریں