یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے


حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل کے تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی والدہ اور بہن کوجیل حکام نے ان سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یاسین ملک ذہنی تشدد کا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے۔

بھارت کی ایک عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی محمد سعیداور پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بہن ڈاکٹر ربیعہ سعید کو15 جولائی کو یاسین ملک کے خلاف گواہی کے لیے طلب کیا ہے۔

عدالت نے ربیعہ سعید کوان کے اغوا کے نام نہاد مقدمے میں گواہی کیلئے طلب کیا ہے جبکہ  ربیعہ سعید خود اس بات کے اعتراف کرچکی ہیں کہ جے کے ایل ایف کے لیڈر اشفاق مجید وانی اور دیگر پارٹی کارکنوں نے ان کے ساتھ بہن جیسا سلوک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی عمرقید کی سزاکے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید، بھارت کی ترديد

25 مئی کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی تھی۔ مجموعی طور پر یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچ مرتبہ 10/10سال قید کی سزائیں سنائی گئی، انہیں دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی ملی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈنگ کا بے بنیاد و من گھڑت الزام ہے۔ یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پ ر1999 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا جب کہ دوران سماعت این آئی اے نے حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں