امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، اسکول کے بعد امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ ہوئی۔
فائرنگ سے خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے، امریکا میڈیا کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔
یا رہے گزشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا مخالف نہیں ہوں، دوتہائی اکثریت ملی تو ہی اقتدارمیں آوں گا: عمران خان
ہلاک ہونے والے 19 طلبا میں دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طالبعلم شامل تھیں جن کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں سکول کے دو اساتذہ بھی ہلاک ہوئے۔
اس معاملے کی تحقیقات سے منسلک ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ شوٹر حال ہی میں 18 سال کا ہوا تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔